0
Friday 16 Nov 2018 21:12

بلاول بھٹو زرداری 17 نومبر کو گلگت بلتستان کا 5 روزہ دورہ کرینگے

بلاول بھٹو زرداری 17 نومبر کو گلگت بلتستان کا 5 روزہ دورہ کرینگے
اسلام آباد۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 17 نومبر سے گلگت بلتستان کا پانچ روزہ دورہ کریں گے، بلاول 17نومبر کو گلگت پہنچیں گے، 18 نومبر کو گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، جس کے بعد بلاول سکردو کا بھی دورہ کرینگے، بلاول کے دورے کے شیڈول میں غذر اور گانچھے کا دورہ بھی شامل ہے۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان نے پارٹی چیئرمین کے استقبال کی تیاریاں تیز کر دی ہیں، گلگت میں جگہ جگہ پارٹی کے جھنڈے، پوسٹر اور بلاول کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں، 18 نومبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی کے صوبائی قائدین نے مذہبی جماعتوں کے ساتھ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان سے بھی مدد طلب کی ہے، گذشتہ روز پی پی کے صوبائی قائدین نے قائد اہل سنت گلگت مولانا قاضی نثار کے ساتھ آغا سید راحت حسین سے بھی ملاقات کی اور حق ملکیت و حق حاکمیت جلسے میں شرکت کی دعوت دی، دونوں علماء نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بلاول کے استقبال کو شاندار بنانے کیلئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے زیادہ سے زیادہ کارکن جمع کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا، کارکنوں کی گلگت آمد شروع ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 761619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش