0
Friday 16 Nov 2018 23:33

کراچی، قائدآباد میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

کراچی، قائدآباد میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم دھماکہ قائد آباد میں پل کے نیچے ہوا، جس کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بم دھماکہ پل کے نیچے پرانے کپڑوں کے ڈھیر میں ہوا، دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔ جائے دھماکہ پہ ایک اور مشکوک پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع پہ بم ڈسپوزل سکواڈ بھی جائے وقوعہ پہ پہنچ چکا ہے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ دھماکہ کس چیز کا ہے ابھی چیک کر رہے ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے قائد آباد میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 761622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش