QR CodeQR Code

ايبٹ آباد کميشن کي رپورٹ پارليمنٹ کي ملکيت ہے، مولا بخش چانڈیو، پاک امريکا اسٹريٹيجک مذاکرات تعطل کا شکار نہيں، قائمہ کمیٹی برائے دفاع

2 Jun 2011 01:14

اسلام ٹائمز:وزیر قانون و انصاف مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وزيراعظم نے تمام اپوزيشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد، کميشن تشکيل ديا ہے، کميشن بااختيار ہے جو بغير کسي دباؤ کے کام کرے گا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔سي ڈي اے ہسپتال ميں تقريب سے خطاب اور ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے، وزير قانون کا کہنا تھا کہ وزيراعظم نے تمام اپوزيشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد، کميشن تشکيل ديا ہے، کميشن بااختيار ہے جو بغير کسي دباؤ کے کام کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ ساٹھ برس ميں اداروں کو تباہ کر ديا گيا۔ جمہوريت پرضرب لگانے والے جرنيل کھرب پتي ہو گئے ہيں، انہيں تو کوئي نہيں پوچھتا اور سياستدانوں کے پيچھے سب پڑے ہيں۔
دوسری جانب قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بتایا گیا کہ امريکي قيادت کے حاليہ دورہ پاکستان ميں شمالي وزيرستان ميں آپريشن سے متعلق کوئي معاہدہ نہيں کيا گيا، سينٹ کي قائمہ کميٹي برائے خارجہ کو وزير مملکت برائے امور خارجہ، حنا رباني کھر اور سيکرٹري خارجہ، سلمان بشير نے ايبٹ آباد آپريشن کے بعد پاک امريکہ تعلقات پر بريفنگ دي۔
اجلاس کے بعد قائمہ کميٹي کے چيئرمين سينيٹر سليم سيف اللہ نے ميڈيا کو بتايا کہ دفتر خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپريشن پر امريکہ کي جانب سے کوئي دباؤ نہیں ہے۔ امريکہ نے آئندہ يک طرفہ آپريشن نہ کرنے کا وعدہ کيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس سال امریکی امداد ميں سے صرف تين سو ملین ڈالرز ملے ہیں۔ پاکستاني قيادت کے چين اور روس کے دورے پر بھي بريفنگ طلب کي ہے۔


خبر کا کوڈ: 76163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/76163/ايبٹ-آباد-کميشن-کي-رپورٹ-پارليمنٹ-ملکيت-ہے-مولا-بخش-چانڈیو-پاک-امريکا-اسٹريٹيجک-مذاکرات-تعطل-کا-شکار-نہيں-قائمہ-کمیٹی-برائے-دفاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org