0
Sunday 5 Jul 2009 07:20

پشاور:ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پشاور:ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
پشاور‘اسلام آباد‘ پارہ چنار: پشاور میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونیوالے 26 سیکورٹی اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ بعد ازاں شہداء کی میتیں تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔پارہ چنار سے نمائندہ جنگ کے مطابق کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی فورسز کی 16 لاشیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پورے فوجی اعزاز کیساتھ پارہ چنار پہنچائی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سیکورٹی فورسز کے 42اہلکار سوار تھے جن میں 37کی شناخت ہو گئی ہے۔کسی شخص کے بچنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔ کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کی لاشیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پارہ چنار لائی جا رہی ہے۔ شہیدہونیوالے 37 افرادکی شناخت ہو گئی جس میں کیپٹن سید ہدایت حسین‘ شیر زمان مہمند‘سہیل،خرم شہزاد نائب صوبیدار جاویدخٹک‘ لانس نائیک محمدادریس‘ لانس نائیک نجف علی‘ سپاہی شیر محمد رانڑی زئی‘ لانس نائیک محمد ادریس اورکزئی‘ لانس نائیک ناصر آفریدی‘ عزیز خان‘ تاجر حسین اورکزئی‘ حوالدار فرید حسین‘ شاہد رحمان محسود‘ انعام اللہ خٹک‘ لانس نائیک نصیب حسین بنگش‘ حوالدار نظر علی‘ حوالدار جابرحسین‘ لانس نائیک غیورحسین‘ سپاہی نور عالم‘ صادق حسین‘ عزت علی‘ لانس نائیک غیور حسین‘ سپاہی اسلم شیر‘ سخی اللہ‘ لال رحمان‘ طاہر محمود‘ سپاہی زبیر‘میرحسین‘ منتظرحسین‘ سرفرازحسین‘ عزیز الرحمن‘ یاسر عقیل‘ سہیل رعنا‘ نذرعباس‘ تنویر‘ علی حسین‘ اسلم شیر‘ صابر حسین‘ خالدخان شامل ہیں جبکہ پانچ دیگر ارکان بھی شہید ہونیوالوں میں شامل ہیں۔ 

خبر کا کوڈ : 7617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش