0
Saturday 17 Nov 2018 12:17

شاہ محمود قریشی کی یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات

شاہ محمود قریشی کی یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یواے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچپسی اور تعاون کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچپسی اور تعاون کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے گذشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچے تھے، جہاں انہوں نے منعقدہ "سربنی یاس فورم " کے نویں اجلاس میں شرکت کی اور فورم میں شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے فورم میں ملاقاتوں میں خلیجی ممالک کے مابین باہمی تعاون اور امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی۔

اکتوبر کے آخر میں وزیراعظم عمران خان سے یو اے ای کے وفد نے ملاقات کی تھی، وفد کی قیادت وزیر مملکت سلطان احمد الجبیر نے کی، اس موقع پر وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور اوورسیز کے وزیر بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب جیسے پیکج پر بات ہوئی ہے، گوادر اور کراچی میں پانی کا بحران حل کرنے پر بات ہوئی ہے، یو اے ای نے اپنے سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنایا، یو اے ای کے وفد سے ویزا معاملات بھی آسان بنانے پر مشاورت کی گئی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو چاول، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات بڑھانے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ ملاقات میں خوراک کی پروسیسنگ کی صنعت میں مشترکہ تعاون پر بھی غور کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 761710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش