QR CodeQR Code

پشاور میں خاتون ڈانسر اپنے دوست کے ہاتھوں قتل

17 Nov 2018 12:47

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مصدق سونیا کا دوست تھا دونوں کے مابین تعلقات خراب ہوئے تھے جسکی بناء پر وہ اکثر سونیا کو تعلقات بہتر کرنیکی تنبیہ کرتا تھا، لیکن سونیا نہیں مان رہی تھی اور گذشتہ شب ملزم نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں مقامی رقاصہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے اندروان شہر محلہ کوٹلہ فلبانان میں سونیا نامی خاتون پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوئی اور انکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے پوست مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ پولیس نے مقتولہ کی ایف آئی آر سونیا کے منہ بولے بھائی کی مدعیت میں ملزم مصدق ساکن چارسدہ کے خلاف درج کی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مصدق سونیا کا دوست تھا دونوں کے مابین تعلقات خراب ہوئے تھے جس کی بناء پر وہ اکثر سونیا کو تعلقات بہتر کرنے کی تنبیہ کرتا تھا، لیکن سونیا نہیں مان رہی تھی اور گذشتہ شب ملزم نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 761712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761712/پشاور-میں-خاتون-ڈانسر-اپنے-دوست-کے-ہاتھوں-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org