0
Saturday 17 Nov 2018 13:04

خیبر پختونخوا میں مضر صحت اشیاء کی شکایت کیلئے موبائل ایپ متعارف

خیبر پختونخوا میں مضر صحت اشیاء کی شکایت کیلئے موبائل ایپ متعارف
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں مضر صحت اشیا کی شکایت کیلئے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے نام سے موبائل ایپ متعارف کرا دی گئی۔ خیبر پختونخوا ’’فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی‘‘ کے آئی ٹی منیجر محمد رومان نے موبائل ایپ کے بارے میں بتایا کہ شہری اس سہولت کے ذریعے مضر صحت اشیاء کی فروخت کے حوالے سے اپنی شکایات موبائل کے ذریعے فوڈ اتھارٹی کے نوٹس میں لاسکیں گے۔ محمد رومان نے کہا کہ موبائل ایپ کو فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے نام سے شروع کیا گیا ہے جسے باآسانی اسمارٹ فون میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، اس ایپ میں شکایت کنندہ کا نام کسی کے سامنے عیاں نہیں ہوگا، شکایت درج ہونے کے بعد اسے چیک کیا جائے گا جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔ محمد رومان کا مزید کہنا تھا کہ موبائل ایپ سے اب تک 680 شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں سے 660 پر ایکشن لیا جاچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 761718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش