0
Saturday 17 Nov 2018 16:03

کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار بڑھائیں گے، وسیم اختر

کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار بڑھائیں گے، وسیم اختر
اسلام تائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار بڑھائے گی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر معاملات حل کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ رضاکارانہ طور پر خود تجاوزات ختم کررہے ہیں، فٹ پاتھ لوگوں کے چلنے کے لئے ہوتا ہے، تجاوزات کے لئے نہیں، کراچی میں جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ماڈل کے طور پر صدر کو صاف کرنے کا کہا، اب کے ایم سی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار بڑھائے گی۔
خبر کا کوڈ : 761769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش