QR CodeQR Code

این سی سماج میں اتحاد پیدا کرنے کیلئے سنجیدگی کیساتھ کام کررہی ہے، شیخ مصطفٰی کمال

17 Nov 2018 21:08

سماجی و انسانی برائیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی برائیوں کے لئے قدرت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا اور خدا کبھی انسان کے ساتھ ناانصافی نہیں کرتا بلکہ انسان خود غلط راستہ اختیار کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس سماج کو تقسیم کرنے والی طاقتوں اور فرقہ پرستوں کی سازشوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے سماج میں اتحاد پیدا کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو خطوں، مذہب اور زبان کے بنیاد پر تقسیم نہ ہونے دیا جائے جبکہ پارٹی کشمیر میں امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے رول ادا کرتی رہے گی۔ سماجی و انسانی برائیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی برائیوں کے لئے قدرت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا اور خدا کبھی انسان کے ساتھ ناانصافی نہیں کرتا بلکہ انسان خود غلط راستہ اختیار کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 761815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761815/این-سی-سماج-میں-اتحاد-پیدا-کرنے-کیلئے-سنجیدگی-کیساتھ-کام-کررہی-ہے-شیخ-مصطف-ی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org