QR CodeQR Code

کراچی کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے، آرمی چیف

17 Nov 2018 23:42

جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا، کورکمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کو صوبے بھرکی سیکیورٹی اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا انجن ہے، اس کے امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا، کورکمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کو صوبے بھرکی سیکیورٹی اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن و امان کیلئے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا انجن ہے، امن و امان کی بہتری سے کراچی میں تجارتی سرگرمیاں مثبت انداز میں جاری ہیں، شہر کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 761863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761863/کراچی-کی-سیکیورٹی-کو-مزید-بہتر-بنانے-کیلئے-تمام-وسائل-بروئے-کار-لائے-جائینگے-ا-رمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org