0
Saturday 17 Nov 2018 23:58

عالمی شہرت یافتہ شاعر اہلبیتؑ ریحان اعظمی کے جواں سال فرزند معروف شاعر سلمان اعظمی انتقال کرگئے

عالمی شہرت یافتہ شاعر اہلبیتؑ ریحان اعظمی کے جواں سال فرزند معروف شاعر سلمان اعظمی انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ عالمی شہرت یافتہ شاعر اہلبیتؑ ریحان اعظمی کے جواں سال فرزند معروف شاعر سلمان اعظمی طویل علالت کے بعد رضائے الٰہی سے آج کراچی میں انتقال کر گئے ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہرین جعفرطیار سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق شاعر اہلبیتؑ ریحان اعظمی کے فرزند معروف شاعر سلمان اعظمی گذشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے ایک نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے، جو آج شام انتقال کرگئے۔ مرحوم کا جسد خاکی اسپتال سے مرکزی مسجد جعفرطیار ملیر کراچی منتقل کیا جا چکا ہے۔ سلمان اعظمی کی نماز جنازہ کل بروز اتوار بعد نماز ظہرین مرکزی مسجد جعفرطیار سوسائٹی، کراچی میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین وادی حسینؑ قبرستان سپرہائی وے میں کی جائے گی۔

مرحوم سلمان اعظمی مشہور و معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اہلبیتؑ ریحان اعظمی کے بڑے فرزند تھے، جو کہ خود بھی کم عمری سے نوحہ نگاری میں مہارت رکھتے تھے، انہوں نے بھی اپنے والد کی طرح سینکڑوں نوحے مرتب کئے، جو ملک و بیرون ملک متعدد معروف نوحہ خوانوں نے مومنین کی خدمت میں پیش کئے، اس برس محرم الحرام میں ان کا ایک لکھا ہوا کلام ’انا زعفر جن‘ دنیا بھر میں انتہائی مقبول ہوا جو امریکا میں مقیم معروف نوحہ خواں میثم عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں پیش کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 761864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش