0
Sunday 18 Nov 2018 00:22

مکہ، مدینہ، استنبول اور لندن میں مقتول صحافی خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

مکہ، مدینہ، استنبول اور لندن میں مقتول صحافی خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا
اسلام ٹائمز۔ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں بیدردی سے قتل کردیے جانے والے صحافی جمال خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ مکہ، مدینہ، استنبول اور لندن میں ادا کری گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقتول صحافی جمال خشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الحرام اورمسجد نبوی  میں ادا کردی گئی۔ صحافی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے مدینہ میں والد کی غائبانہ نمازجنازہ میں شرکت کی۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ کے فوری بعد ادا کی جانے والی غائبانہ نماز جنازہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے ہزاروں نمازیوں نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔ دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول کی مسجد فاتح میں نماز جمعہ کے فوری بعد صحافی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور مقتول کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ لندن فنزبری میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 761870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش