QR CodeQR Code

امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب انتقال کر گئے

18 Nov 2018 09:46

حاجی عبدالوہاب کچھ عرصہ سے علیل تھے انہیں سانس اور سینے کی تکلیف تھی تاہم گزشتہ روز انہیں ڈینگی بخار ہو گیا تھا جو کی موت کا سبب بن گیا۔ حاجی عبدالوہاب لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ روز ڈاکٹرز نے 2 دن اہم قرار دیئے تھے تاہم آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔


اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب انتقال کر گئے۔ حاجی عبدالوہاب کچھ عرصہ سے علیل تھے انہیں سانس اور سینے کی تکلیف تھی تاہم گزشتہ روز انہیں ڈینگی بخار ہو گیا تھا جو کی موت کا سبب بن گیا۔ حاجی عبدالوہاب لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ روز ڈاکٹرز نے 2 دن اہم قرار دیئے تھے تاہم آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ حاجی عبدالوہاب کی میت تبلیغی مرکز رائیونڈ پہنچا دی گئی ہے جہاں آج (اتوار) بعد از نمازِ مغرب ان کی نماز جنازہ تبلیغی پنڈال میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ ممتاز تبلیغی رہنما مولانا نذرالرحمان پڑھائیں گے۔ حاجی عبدالوہاب کی عمر 95 سال تھی۔ قیام پاکستان سے پہلے وہ بطور نائب تحصیلدار خدمات سرانجام دیتے رہے۔ حاجی عبدالوہاب یکم جنوری 1923 میں دہلی بھارت میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد بورے والا کے قریب ایک چک میں قیام پذیر ہوئے، لاہور سے گریجوایشن کیا۔ ابتداء میں مجلس احرار سے وابستہ رہے بعدازاں تبلیغی جماعت کی بنیاد رکھی۔


خبر کا کوڈ: 761897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761897/امیر-تبلیغی-جماعت-حاجی-عبدالوہاب-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org