0
Sunday 18 Nov 2018 11:26

آسیہ اندرابی کیخلاف بھارت کی مضحکہ خیز فرد جرم، پاکستان کی شدید مذمت

آسیہ اندرابی کیخلاف بھارت کی مضحکہ خیز فرد جرم، پاکستان کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے خلاف بھارتی ایجنسی کی مضحکہ خیز فرد جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی کشمیریوں کی جدوجہد حق خود ارادیت کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت ہر کشمیری پر دہشت گردی کا لیبل لگانے کی اپنی ناکامی کی حقیقت کو تسلیم کرے۔ دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی سفارش پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق کمیشن بنائے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشمیری رہنماؤں پر بےبنیاد الزامات انسانی حقوق کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے اور کشمیری رہنماؤں پر بےبنیاد الزامات بھارت کے جمہوری ہونے کے دعوے کو منہ چڑاتے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی این آئی اے نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں کے خلاف دہلی کی مقامی عدالت میں فرد جرم پیش کی ہے۔ فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ آسیہ اندرابی سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت کے خلاف نفرت انگیر پیغامات اور تقاریر کر کے کشمیری عوام کو بھارت سے علیحدگی پر اکساتی اور پاکستان کے ساتھ انضمام کی حمایت کرتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 761915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش