QR CodeQR Code

وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، اماراتی قیادت سے ملاقات

18 Nov 2018 14:49

وزیراعظم صدارتی محل پہنچے جہاں ان کا استقبال ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ تفصییلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں، ابوظہبی ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیر مملکت سلطان بن جابر نے کیا جس کے بعد وزیراعظم صدارتی محل پہنچے جہاں ان کا استقبال ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

دورہ متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی، وزیرپٹرولیم، مشیر برائے تجارت اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود ہیں، وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی، اس کے علاوہ وزیراعظم نائب صدر اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات سے بھی ملاقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 761953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761953/وزیراعظم-متحدہ-عرب-امارات-پہنچ-گئے-اماراتی-قیادت-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org