شام میں امریکی فضائی حملے میں 17 بچے اور 12 خواتین سمیت 40 افراد جاں بحق
18 Nov 2018 15:05
سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی فضائی حملہ مشرقی شامی صوبے دیرالزور کے نواحی گاؤں حجین پر کیا گیا۔ تاہم ہلاک ہونے والوں کے عسکریت پسند ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
اسلام ٹائمز۔ شام کے مشرقی علاقے میں امریکی فضائیہ کے حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی شام میں امریکی فضائیہ نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 بچے، 12 خواتین سمیت 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ شامی حالات کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی فضائی حملہ مشرقی شامی صوبے دیرالزور کے نواحی گاؤں حجین پر کیا گیا۔ تاہم ہلاک ہونے والوں کے عسکریت پسند ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
خبر کا کوڈ: 761959