0
Sunday 18 Nov 2018 16:29

9 ماہ کے دوران جھڑپوں میں 205 عسکریت پسندوں کو جانبحق کردیا گیا، فوجی سربراہ

9 ماہ کے دوران جھڑپوں میں 205 عسکریت پسندوں کو جانبحق کردیا گیا، فوجی سربراہ
اسلام ٹائمز۔ عسکریت کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لانے کا عندیہ دیتے ہوئے بھارت کے فوجی سر براہ نے کہا کہ مقامی سطح پر عسکریت کو کچلنے کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور رواں برس کے نو ماہ کے دوران 205 کے قریب عسکریت پسندوں کو مار گرایا گیا۔ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے عسکریت پسندوں کے اس طرف آنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج پوری طرح سے چوکس ہے اور کسی کو بھی دراندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اب کافی حد تک بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے صبر کا مزید امتحان نا لے۔

ایک انٹرویو کے دوران فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے انکشاف کیا کہ رواں
برس کے نو ماہ کے دوران جموں کشمیر میں 205 عسکریت پسند پولیس و فورسز کے ساتھ مقابلہ آرائی میں مارے گئے اور ان عسکریت پسندوں میں کئی اعلیٰ کمانڈر بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی مقبوضہ کشمیر میں 148 کے قریب عسکریت پسند پولیس و فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 761965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش