0
Sunday 18 Nov 2018 19:12

امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ تبلیغی مرکز کے پنڈال میں ادا کر دی گئی۔ ممتاز تبلیغی رہنما مولانا نذرالرحمان نے نمازجنازہ پڑھائی۔ نمازجنازہ میں مولانا طارق جمیل، مولانا محمد خورشید، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد ادریس، فرید پراچہ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ، چودھری راسخ الہیٰ، چودھری سالک حسین، جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی، مولانا فہیم، مولانا اسعد عبید سمیت دیگرعلماء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ٹریفک جام ہونے کے باعث سیکڑوں افراد نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رہ گئے۔ نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ لاہور پولیس کی جانب سے واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے تھے جبکہ تبلیغی مرکز کے رضا کار بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ مولانا حاجی عبدالوہاب کو تبلیغی  مرکز میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 761974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش