0
Sunday 18 Nov 2018 20:39

عمران خان کا دورہ عرب امارات، دہشتگردی و انتہاء پسندی سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں تعاون کے عزم کا اظہار

عمران خان کا دورہ عرب امارات، دہشتگردی و انتہاء پسندی سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں تعاون کے عزم کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے، جہاں انہوں نے دبئی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان سے ملاقات کی۔ صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور، توانائی کے وزیر اور مشیر تجارت سمیت سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر بھی شریک تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا، جبکہ دونوں ملکوں نے دہشتگردی و انتہاء پسندی سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان صدارتی محل پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بھی موجود تھے۔ اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر یو اے ای کے وزیر مملکت سلطان بن جابر نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ متحدہ عرب امارات میں پہلے سے موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 761986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش