QR CodeQR Code

تحریک لبیک پاکستان کے رہنما افضل قادری کی تقریر پر حکومت نے انکی معذرت قبول کرلی، نورالحق قادری

18 Nov 2018 20:44

وفاقی وزیر مذہبی امور کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہے تو تحریک لبیک کیطرف سے معذرت کرلی گئی، تاہم اس حوالے سے سپریم کوٹ کیا کرتی ہے یہ انکا کام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے رہنما افضل قادری کی تقریر پر حکومت نے ان کی معذرت قبول کرلی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہے تو تحریک لبیک کی طرف سے معذرت کرلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی حد تک کمٹمنٹ پر قائم ہے اور اسے پورا کرے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے رہنما افضل قادری کی تقریر پر حکومت نے ان کی معذرت قبول کرلی ہے، تاہم اس حوالے سے سپریم کوٹ کیا کرتی ہے یہ ان کا کام ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے الزام میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا فیصلہ دیا تھا، جس کیخلاف ملک بھر میں دینی و مذہبی جماعتوں نے احتجاج کیا تھا۔ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما پیر افضل قادری نے ملکی ریاستی اداروں کیخلاف نازیبا اور دھمکی آمیز تقریر کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 761987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761987/تحریک-لبیک-پاکستان-کے-رہنما-افضل-قادری-کی-تقریر-پر-حکومت-نے-انکی-معذرت-قبول-کرلی-نورالحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org