0
Sunday 18 Nov 2018 21:55

کراچی، ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنیوالی ٹیم پر مشتعل دکانداروں کا حملہ

کراچی، ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنیوالی ٹیم پر مشتعل دکانداروں کا حملہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پر دکانداروں نے حملہ کر دیا اور سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی بشیر صدیقی نے بھاگ کر جان بچائی۔ تفصیلات کے مطابق ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے، کے ایم سی نے 120 دکانوں کو آج صبح تک خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے تھے، کے ایم سی کی ٹیم دکانوں کو مسمار کرنے کیلئے ہیوی مشینری کے ساتھ پہنچی، تو مشتعل افراد نے حملہ کر دیا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی آگے آئے، تو مشتعل ہجوم نے ان پر پتھراؤ کر دیا اور بشیر صدیقی نے وہاں سے بھاگ کر جان بچائی۔ کے ایم سی کی مدد کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجود تھی، تاہم وہ کچھ نہ کر سکی، جبکہ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شرپسند کو گرفتار کرلیا۔ حملے کے بعد کے ایم سی نے عارضی طور پر آپریشن روک دیا، اینٹی اینکروچمنٹ ٹیم ہیوی مشینری کے ہمراہ صدر میں موجود ہے اور پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 761991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب