0
Sunday 18 Nov 2018 23:00

کوئٹہ، سڑک کنارے بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 اہلکار شہید، 4 زخمی

کوئٹہ، سڑک کنارے بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 اہلکار شہید، 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد جمع کرنا شروع کردیے جبکہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 761993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش