1
0
Sunday 18 Nov 2018 23:14

قربانیاں پھر فراموش، ٹرمپ نے پاکستان پہ سنگین الزامات کی بوچھاڑ کردی

قربانیاں پھر فراموش، ٹرمپ نے پاکستان پہ سنگین الزامات کی بوچھاڑ کردی
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر پاکستانی قربانیوں کو یکسر فراموش کر گئے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امداد اس لئے بند کی، کیونکہ اس نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا۔ امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے اپنی حکومت کے پاکستان کی فوجی امداد بند کئے جانے کے اقدام کا دفاع کیا۔ امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے اس پر تنقید کی بوچھاڑ کر دی۔ انہوں نے ایک بار پھر سابقہ الزامات کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو سپورٹ کر رہے تھے اور اسامہ بن لادن فوجی چھاونی کے قریبی علاقے میں رہائش پذیر تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہر کوئی جانتا تھا کہ اسامہ بن لادن فوجی چھاونی کے بالکل ساتھ والے علاقے میں روپوش ہے۔

ہم پاکستان کو سالانہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ دیتے تھے، لیکن اس نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا۔ دوران انٹرویو ٹرمپ میڈیا، ہیلری کلنٹن اور بارک اوباما پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کا ذکر بھی لے آئے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان 2017ء اگست میں تعلقات اس وقت خراب ہوئے جبکہ ٹرمپ نے افغانستان اور جنوبی ایشیا کے حوالے سے اپنی حکومت کی پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔ اگلے ماہ یعنی ستمبر 2017ء میں امریکہ نے پاکستان کی 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد روک دی تھی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دی، پاکستانی حکام اسامہ بن لادن کی موجودگی کے بارے میں جانتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 761994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
بکواس بولتا ھےکمینہ
ہماری پیشکش