0
Sunday 18 Nov 2018 23:47

یوم ولادت رسولؐ منانے کو شرک و بدعت کہنے والے اسلامی تعلیمات سے ناآشنا ہیں، ثروت اعجاز قادری

یوم ولادت رسولؐ منانے کو شرک و بدعت کہنے والے اسلامی تعلیمات سے ناآشنا ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ صبح بہاراں جشن ولادت رسولؐ منانے کیلئے تیاریوں مکمل ہو چکی ہیں، پاکستان سنی تحریک کے تحت 11 ربیع الاول کو لیاقت آباد ڈاکخانہ سے عظیم الشان ریلی نکالی جائیگی، 12ربیع الاول کو مرکزی جلوس مرکز اہلسنت سے برآمد ہوگا اور نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا، عاشقان رسول شرکت کو یقینی بنائیں، جلسے، جلوس ریلیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کیجائے، یوم ولادت رسولؐ منانے کو شرک و بدعت کہنے والے اسلامی تعلیمات سے ناآشنا ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر سیکٹر کنوینر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں علاقائی سطح پر پرچم کشائی اور مرکزی ریلی و جلوس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نبی کریمﷺ کے یوم ولادت پر چراغاں کرنا عبادت ہے، جلسے، جلوسوں اور ریلیوں میں درود و سلام سے فضاء کو معطر کر دیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انتظامی طور پر حکومت پولیس و رینجرز اور شہری حکومت کی یقین دہانیوں پر امید کرتے ہیں کہ وہ پوری کی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت و جماعت کی تمام تنظیمات رینجرز و پولیس اور حکومت سے مکمل تعاون کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ شرانگیزی پھیلانے والوں پر عاشقان رسول گہری نظر رکھیں اور کسی بھی منفی سرگرمی کی پولیس کو فوری اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم ولادت رسولؐ ہمیں ایک دوسرے کا احترام، برداشت اور صبر ظلمتوں اور اندھیروں کو ختم کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدل وانصاف اور عوام کو ان کے حقوق فراہم کرنے کیلئے حکومت مثبت کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ سود پر بیرونی قرضے لینے کی بجائے حکمران اپنے وسائل پر انحصار کریں، شریعت نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ سود لینے اور سود دینے والا دونوں جہنمی ہیں، حکومت سود کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے اولین بنیادوں پر کام کرے۔
خبر کا کوڈ : 762009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش