QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، بھارتی جارحیت جاری، 2 نوجوان شہید

19 Nov 2018 11:11

ربن نامی گائوں کے محاصرے کے دوران بھارتی فوج نے اتوار کو نواز احمد وگے اور یاور وانی کو گولیاں ماریں۔ نواز احمد وگے ولد غلام قادر وگے ربن کے رہنے والے تھے جبکہ یاور وانی ولد علی محمد پلوامہ کا رہائشی تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، گزشتہ روز فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کی گئی، شوپیاں میں نوجوانوں کو گولیاں ماری گئیں۔ ربن نامی گائوں کے محاصرے کے دوران بھارتی فوج نے اتوار کو نواز احمد وگے اور یاور وانی کو گولیاں ماریں۔ نواز احمد وگے ولد غلام قادر وگے ربن کے رہنے والے تھے جبکہ یاور وانی ولد علی محمد پلوامہ کا رہائشی تھا۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہڑتال رہی، ہڑتال سے زندگی مفلوج ہو گئی۔


خبر کا کوڈ: 762052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762052/مقبوضہ-کشمیر-بھارتی-جارحیت-جاری-2-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org