QR CodeQR Code

رائیونڈ، علامہ جواد نقوی کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

حاجی عبدالوہاب کی وفات پر اظہار تعزیت، وحدت امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

19 Nov 2018 13:22

مولانا طارق جمیل نے وحدت امت کیلئے کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اپنی شرکت یقینی بنانیکا وعدہ کیا۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ امت کو اتحاد کی جنتی ضرورت اس دور میں ہے، پہلے کبھی نہ تھی اور اتحاد امت کیلئے علماء سب سے موثر رول ادا کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے پرنسپل اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے رائیونڈ میں ممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی نے 16 ربیع الاول کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی جامع مسجد عتیق میں ہونیوالی وحدت امت اور حرمت رسالت کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ مولانا طارق جمیل نے وحدت امت کیلئے کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اپنی شرکت یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ امت کو اتحاد کی جنتی ضرورت اس دور میں ہے، پہلے کبھی نہ تھی اور اتحاد امت کیلئے علماء سب سے موثر رول ادا کر سکتے ہیں۔

قبل ازیں تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے وفد نے علامہ سید ساجد علی نقوی، مولانا راغب نعیمی، حافظ عاکف سعید، شفاعت رسول ہاشمی، ضیاء اللہ شاہ بخاری، مفتی عبیداللہ چترالی، پروفیسر ڈاکٹر معاذ، مفتی شاہد عبید روپڑی، مولانا اسلم صدیقی، حافظ سید ریاض حسین نجفی، شیخ محسن نجفی، علامہ سید شاہد نقوی، علامہ امین شہیدی اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جنہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔


خبر کا کوڈ: 762093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762093/رائیونڈ-علامہ-جواد-نقوی-کی-مولانا-طارق-جمیل-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org