0
Monday 19 Nov 2018 20:36

عالمی تبلیغی جماعت کے نائب امراء کا بھی اعلان کر دیا گیا

عالمی تبلیغی جماعت کے نائب امراء کا بھی اعلان کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ عالمی تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات کے بعد جماعت کی مجلس شوریٰ کا اجلاس رائیونڈ تبلیغی مرکز میں ہوا۔ اجلاس میں حاجی عبدالوہاب کی وصیت کے مطابق مولانا نذرالرحمان کو امیر منتخب کیا گیا، جنہوں نے آج شوریٰ کا اجلاس طلب کیا۔ شوریٰ کے اجلاس میں نومنتخب امیر نے حاجی عبدالوہاب کی وصیت کے مطابق 2 نائب امراء کا اعلان کیا گیا۔ امیر جماعت نذر الرحمان نے احمد بٹالہ کو نائب امیر اول اور مولانا عبیداللہ خورشید کو نائب امیر دوم مقرر کر دیا۔ نئے امراء شوریٰ کے اراکین سے مشورے کے بعد اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور تمام شعبہ جات کے امراء سے روزانہ کی بنیاد پر مشورہ بھی کیا کریں گے۔ اس موقع پر مولانا نذر الرحمان کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالوہاب کی وصیت کے مطابق میرے ناتواں کندھوں پر یہ بڑی ذمہ داری ڈالی گئی ہے، میں کوشش کروں گا کہ دوستوں کیساتھ مل کر دین کی خدمت بہتر انداز میں کر سکوں۔ انہوں نے شوریٰ ارکان سے درخواست کی کہ ان کیلئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق دے۔
خبر کا کوڈ : 762149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش