QR CodeQR Code

دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے، 18 افراد کو بچا لیا گیا

19 Nov 2018 19:05

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان شادی میں شرکت کیلئے دریا پار گیا تھا اور کشتی کے ذریعے واپس اپنے گاؤں آرہا تھا کہ حادثہ رونما ہوگیا، کشتی الٹنے سے ڈوبنے والی خاتون اور 3 بچوں سمیت دیگر افراد کی لاشیں دریائے سندھ سے نکال لی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر سگیوں کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے، جبکہ 18 افراد کو بچا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سگیوں کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے، جن میں ایک خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 18 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 5 سالہ محمد حنیف، 5 سالہ عبدالرحمان، 4 سالہ عائشہ اور 40 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان شادی میں شرکت کیلئے دریا پار گیا تھا اور کشتی کے ذریعے واپس اپنے گاؤں آرہا تھا کہ حادثہ رونما ہوگیا، کشتی الٹنے سے ڈوبنے والی خاتون اور 3 بچوں سمیت دیگر افراد کی لاشیں دریائے سندھ سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ حادثے کے مقام پر مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 762170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762170/دریائے-سندھ-میں-کشتی-الٹنے-سے-6-افراد-ڈوب-گئے-18-کو-بچا-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org