0
Monday 19 Nov 2018 21:41

محمد یاسین ملک سرینگر میں گرفتار

محمد یاسین ملک سرینگر میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو آج پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے آج بعد دوپہر اچانک لبریشن فرنٹ کے مرکزی دفتر آبی گذر کا گھیرا کیا اور وہاں سے یاسین ملک کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یاسین ملک کو پنچایت الیکشن کے پیش نظر گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد انہیں پولیس اسٹیشن مائسمہ منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتاری سے قبل میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر جو کچھ کشمیر میں کیا جارہا ہے وہ بدترین آمریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سیاسی مخالفین کو دبانے کے لئے طاقت، گرفتاریوں اور قدغنوں کا استعمال عام بات ہے اور یہ سب کچھ بھی جمہوریت کے ہی نام پر جاری ہے۔

محمد یاسین ملک نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جموں کشمیر میں جاری نام نہاد پنچایت الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کریں کیونکہ بقول ان کے بھارتی قبضے کے تحت یہ جملہ الیکشن کشمیریوں کی غلامی کو طول دینے اور ان پر مصائب و آلام کا ہی باعث ہیں۔ گرفتاری سے قبل یاسین ملک نے آج صبح مزار شہداء عیدگاہ پر شہدائے عالی کدل کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی تقریب میں بھی شرکت کی جبکہ بعد ازاں وہ دوپہر تک جاری رہنے والے عطیہ خون کے کیمپ میں بھی موجود رہے۔
خبر کا کوڈ : 762174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش