0
Monday 19 Nov 2018 19:34

موجودہ حکمرانوں کے ناکام قوی ایجنڈے اور قومی پالیسیوں کو پوری قوم جان چکی ہے، پیپلزپارٹی ملتان

موجودہ حکمرانوں کے ناکام قوی ایجنڈے اور قومی پالیسیوں کو پوری قوم جان چکی ہے، پیپلزپارٹی ملتان
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی، سیکرٹری اطلاعات و ترجمان جنوبی پنجاب چوہدری محمد یٰسین، خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر راضیہ رفیق، مس گل نے اپنے سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری مفاد پرست، موقع پرست، ابن الوقت اور نمک حرام انسان ہے۔ زرداری کے جوتے پالش کرنے والا آج آصف علی زرداری کے خلاف جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر اپنی نوکری پکی کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ آصف علی زرداری کو جیل سے ڈرانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات کی بوچھاڑ کرکے حکمرانوں کو سوائے مایوسی کے اور کچھ حاصل نہ ہوگا۔ پیپلزپارٹی کو کسی NRO کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی پیپلزپارٹی یوٹرن حکومت سے کوئی NRO لے گی۔ موجودہ حکمرانوں نے جن قوتوں  سے NRO کر رکھا ہے وہ پوری قوم جانتی ہے۔ موجودہ حکمران خود ایک NRO کی پیداوار ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کے ناکام قوی ایجنڈے اور قومی پالیسیوں کو پوری قوم جان چکی ہے۔ آج اگر جمہوریت قائم و دائم ہے تو اس کا سہرا پیپلزپارٹی کی حکومت اور آصف زرداری کو جاتا ہے۔ موجودہ حکومت نے اپنے نیب زدہ نوابزادوں کو کس قانون کے تحت NRO دے رکھا ہے۔ یہ قوم کو بتایا جائے۔ پشاور میں میٹرو پر ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن پر بھی سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہئے۔ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ گلگت کے دوران عوامی خطاب سے حکمران ہواس باختہ ہوچکے ہیں اور بلاول بھٹو کی تقریر میں سچی باتوں سے حکمران قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں نے پوری قوم کو پوری دنیا کے سامنے بھکاری کے طور پر شناخت کرایا ہے۔ موجودہ حکمران نے قوم اور ملک کو بھکاری بنا دیا ہے۔ 100 روزہ جھوٹے وعدوں کا قوم جلد یوٹرن خان اور حکمرانوں سے حساب لیے گی۔ اقتدار کے پجاری حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدوں پر انخلا کیا ہے۔ ایک کروڑ نوکری اور پچاس گھر دینے والے وعدے پر موجودہ حکمران یوٹرن لے چکے ہیں۔ الٹا غریبوں سے گھر چھینے جا رہے ہیں۔ روزگار چھینا جا رہا ہے۔ بے روزگاری، لاقانونیت اور اقربا پروری عروج پر ہے۔ موجودہ حکمران خارجہ اور داخلہ محاذوں پر ناکام ہوچکے ہیں۔ قوم کی توجہ ان مسائل سے ہٹانے کیلئے حکمران جمہوری قوتوں کے خلاف جھوٹے احتساب کا سہارا لے کر انتقامی کاررواویوں پر اترے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد سے SSP کا اغوا حکمرانوں کی ناکام داخلہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس ناکامی پر وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہئے۔ ملک میں غیراعلانیہ مارشل لاء نافذ کیا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 762176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش