QR CodeQR Code

افغانستان میں قتل ہونیوالے پولیس افسر طاہر داوڑ کے لواحقین کی وزیراعظم سے ملاقات

19 Nov 2018 19:37

زیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ ایک نڈر اور فرض شناس افسر تھے، انکی فرض شناسی اور بہادری محکمہ پولیس کیلئے باعث فخر ہے، وزیراعظم نے غم زدہ خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے افغانستان میں قتل ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے سپرنٹنڈنٹ طاہر داوڑ کے لواحقین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، معاون خصوصی افتخار درانی اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا بھی موجود تھے۔ وزیرِاعظم نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور غم زدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایس پی طاہر داوڑ ایک نڈر اور فرض شناس افسر تھے، ان کی فرض شناسی اور بہادری محکمہ پولیس کیلئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر داوڑ کی شہادت سے ہم ایک ذمہ دار اور فرض شناس افسر سے محروم ہوگئے۔ وزیراعظم نے غم زدہ خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 26 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش 13 نومبر کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ملی تھی۔


خبر کا کوڈ: 762178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762178/افغانستان-میں-قتل-ہونیوالے-پولیس-افسر-طاہر-داوڑ-کے-لواحقین-کی-وزیراعظم-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org