0
Monday 19 Nov 2018 19:53

عالم اسلام سرکار مدینہ کے نام پاک پر متحد ہو جائیں، اس کے سوا کوئی اور حل نہیں ہے، ڈاکٹر محمد اکمل مدنی

عالم اسلام سرکار مدینہ کے نام پاک پر متحد ہو جائیں، اس کے سوا کوئی اور حل نہیں ہے، ڈاکٹر محمد اکمل مدنی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام مدنی ہائوس میں سالانہ رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مذہبی، سیاسی وسماجی، تعلیمی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کر کے حضور پاک کی خدمت اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس کی صدارت چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کی، آپ نے خطاب میں کہا کہ عالم اسلام کے مسائل، مجبوریوں اور مشکلات کا حل یہی ہے کہ تمام مسلمان حضور اکرم کے نام مقدس پر تمام اختلافات بھلا کر اکٹھے ہو جائیں۔ کاشف بوسن، ملک سلطان محمود، علامہ عنایت رحمانی، علامہ عون نقوی، علامہ غلام دستگیر حامدی، مجتبیٰ گیلانی، تنویر گیلانی، یزدانی گیلانی، مختار راٹھور، بابو نفیس انصاری، ملک محمد یوسف، ندیم قریشی ایم این اے، اشرف قریشی، ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، ایوب مغل، علامہ فاروق سعیدی، خواجہ یوسف، رانا طاہر رزاق، رائو عارف رضوی، علی رضوی، عامر شہزاد صدیقی، حافظ معین الخالد، شاہد بخاری نے اپنے خطابات میں فرمایا کہ دین کی اصل اساس نبی کریم کی ذات مقدسہ ہے، آپ کی آمد کائنات کی سب سے بڑی عید اور خوشخبری ہے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض متحدہ مسلم موومنٹ کے ضلعی صدر ملک عمران یوسف نے ادا کئے اس موقع پر شیخ عبدالحمید، ملک منظور اعوان، محمد سلیم جامی، قاری اعجاز سعیدی، حافظ ظفر قریشی اور عصیمی برادران نے تلاوت کلام پاک ونعت رسول مقبول کے حضور نذرانے پیش کئے۔
خبر کا کوڈ : 762181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش