QR CodeQR Code

چیف جسٹس نے کراچی میں 2 بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

19 Nov 2018 20:31

گذشتہ دنوں کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں مضر صحت کھانے سے دو کم سن بچے جاں بحق ہوگئے تھے، چیف جسٹس پاکستان نے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے 10 دن میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کراچی میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے 2 بچوں کی ہلاکت کا از خود نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گذشتہ دنوں کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں مضر صحت کھانے سے دو کم سن بچے جاں بحق ہوگئے تھے، چیف جسٹس پاکستان نے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے 10 دن میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 762196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762196/چیف-جسٹس-نے-کراچی-میں-2-بچوں-کی-ہلاکت-کا-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org