0
Monday 19 Nov 2018 21:01

آئی ایس او کا 12 سے 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان

آئی ایس او کا 12 سے 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی نے لاہور میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا استعمار شیعہ سنی کا دشمن نہیں بلکہ وہ اسلام کا دشمن ہے، ہمیں جان لینا چاہئے کہ دشمن ملت اسلامیہ کو ہر طریقے سے شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ہمیں اسلام کی تعلیمات اور اسوہ رسول (ص) پر عمل پیرا ہو کر یکجا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک قوم اور امت بن کر ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک باوقار ملک کے باسی ہیں اور اس کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائے گی۔ پاکستان بھر میں قائم آئی ایس او کے تمام یونٹس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق ہر شہر میں امت مسلمہ کی وحدت کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او تمام تعلیمی اداروں میں بھی اتحاد امت کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کرے گی، جس میں اساتذہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا جو اتحاد امت کے حوالے سے لیکچرز دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کی ضرورت جتنی اس دور میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی، جو شیعہ اور سنی میں تفرقہ پھیلائے وہ نہ شیعہ ہے، نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔ قاسم شمسی نے مزید کہا کہ آئی ایس او جہاں طلبہ کی ذہنی و فکری تربیت کرتی ہے، وہاں اتحاد امت کیلئے آئی ایس او کی خدمات کافی زیادہ ہیں۔ تنظیم کا مرکزی کنونشن بھی امسال رحمة للعالمین کے عنوان سے منایا جا رہا ہے جبکہ کنونشن کے موقع پر رحمنة للعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شیعہ سنی علماء کرام خطاب کریں گے۔ آئی ایس او کا سالانہ تین روزہ مرکزی کنونشن کا آغاز جمعہ سے لاہور میں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 762199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش