0
Monday 19 Nov 2018 21:55
وحدت امت و حرمت رسالت کانفرنس، ایرانی سفیر کو بھی دعوت دیدی گئی

شیعہ سنی کو الجھانے کی استعماری سازش ناکام ہوگی، مہدی ہنر دوست

وحدت امت و حرمت رسول کانفرنس میں ضرور شرکت کرونگا
شیعہ سنی کو الجھانے کی استعماری سازش ناکام ہوگی، مہدی ہنر دوست
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امتِ مصطفیٰ(ص) اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے زیراہتمام 16 ربیع الاول کو ہونیوالی ’’وحدت امت و حرمت رسالت‘‘ کانفرنس میں شرکت کیلئے شخصیات اور رہنماؤں کی دعوتیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ(ص) کے وفد نے مولانا جعفر میر کی قیادت میں اسلام آباد میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ایرانی سفیر سے ملاقات کرنیوالے وفد میں مولانا کمیل نقوی اور ڈاکٹر عابد علی بھی شامل تھے۔ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی جانب سے وحدت اسلامی کیلئے کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضرور وحدت امت و حرمت رسول کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مہدی ہنر دوست کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ میں اتحاد وقت کی ضرورت ہے، استعمار کی کوشش ہے کہ شیعہ سنی کو آپس میں الجھا کر اسلام کو کمزور کرے، مگر استعمار کو اپنے اس مقصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا گا، کیونکہ نئی نسل باشعور اور فعال ہے اور وہ دشمن کی سازشوں کا بھی ادراک رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کیلئے علماء کا کردار اہم ہے، علماء معاشرے میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں، ایران میں علماء نے ہی جب تہیہ کیا کہ انقلاب لانا ہے تو پوری قوم کو انہوں نے بیدار کیا اور اسلامی انقلاب معرض وجود میں آیا، جو آج بھی کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 762209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش