0
Monday 19 Nov 2018 23:10

امریکہ سے الجھنا مقصد نہیں لیکن ریکارڈ درست کرنا ضروری ہے، شاہ محمود قریشی

امریکہ سے الجھنا مقصد نہیں لیکن ریکارڈ درست کرنا ضروری ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پہلی بار ایسی باتیں نہیں کیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون نہ کرتے تو امریکہ کو مزید نقصان ہوتا، ہم نے اپنا مؤقف پیش کیا اور کرتے رہیں گے، پاکستان کے مفادات افضل ترین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے، اگر امریکہ کو ہم سے کوئی تشویش ہے تو ہم مل بیٹھ کر سننے کو تیار ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ سے الجھنا مقصد نہیں لیکن ریکارڈ درست کرنا ضروری ہے، پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھ کر پالیسی مرتب کی جائے گی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر مسلسل پاکستان پر تنقید کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم پاکستان کو سالانہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ دیتے تھے، لیکن اس نے ہمارے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ ٹرمپ کے اس بیان پر وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں امریکی صدر کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کو پاکستان سے متعلق ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 762225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش