QR CodeQR Code

عمران خان کے بیان کے بعد انہیں یوٹرن بابا کہیں تو غلط نہ ہوگا، سینیٹر عاجز دھامراہ

19 Nov 2018 23:36

سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران رہنما پی پی نے کہا کہ این آر او کا فوبیا موجودہ حکومت کے ذہن میں ہے، انہوں نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرکے حالات سے این آر او کرلیا ہے، یہ بزدل ہیں، قربانی سے ڈر رہے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ ایسے فیصلے بھی کرنا ہوتے ہیں جو بعد میں سولی پر لے جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کے بعد انہیں یوٹرن بابا کہیں تو غلط نہ ہوگا، ان کی پارٹی کو یوٹرن پارٹی کہیں تو ٹھیک ہوگا، این آر او کا فوبیا موجودہ حکومت کے ذہن میں ہے، انہوں نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرکے حالات سے این آر او کرلیا ہے، یہ بزدل ہیں، قربانی سے ڈر رہے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ ایسے فیصلے بھی کرنا ہوتے ہیں جو بعد میں سولی پر لے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

عاجز دھامراہ نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ 5 ہزار جعلی اکاؤنٹ ملے، دوسری بار کہا کہ 8 سو سے زائد لوگوں کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں، شہید بینظیر کے قاتلوں کی گرفتاری ملک کے عوام کی آواز ہے، شہید ذوالفقار بھٹو کو عدالتی قتل کیا گیا، کیس سپریم کورٹ میں ہے، 6 سال سے منتظر ہے ری اوپن کے، شہید بی بی کی شہادت اس سسٹم اور مکروہ چہروں کی جانب ہے جو جمہوریت نہیں چاہتے، اس نظام کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 762231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762231/عمران-خان-کے-بیان-بعد-انہیں-یوٹرن-بابا-کہیں-غلط-نہ-ہوگا-سینیٹر-عاجز-دھامراہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org