0
Monday 19 Nov 2018 23:43

حکومت کے 3 ماہ مکمل ہونیوالے ہیں، 100 دن میں 100 جھوٹ نظر آئیں گے، نفیسہ شاہ

حکومت کے 3 ماہ مکمل ہونیوالے ہیں، 100 دن میں 100 جھوٹ نظر آئیں گے، نفیسہ شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کے 3 ماہ مکمل ہونیوالے ہیں، 100 دن میں 100 جھوٹ نظر آئیں گے، عمران خان نے کہا تھا کہ وہ 3 ماہ تک دورے نہیں کریں گے مگر وہ 3 ملکوں کے دورے کرچکے، آئی ایم ایف نہ جانے کا کہا لیکن اب جارہے ہیں، جھوٹ ٹرن ہے، کہا تھا کہ مہنگائی نہیں کریں گے مگر سب چیزیں مہنگی ہوگئی ہیں، پہلے کہتے تھے کہ یہ یوٹرن ہیں، اب ان کے بیان کے بعد کہتے ہیں کہ یہ جھوٹ ٹرن ہے، سب سے بڑا جھوٹ ٹرن پارلیمنٹ میں جواب دینے کا کہا مگر پارلیمنٹ میں آتے ہی نہیں، عوام کو سبز باغ دکھائے، ایک کروڑ نوکری، 50 لاکھ گھر دینے کا کہا، اب یو ٹرن لینے کا کہتے ہیں تو عوام سمجھ جائیں کہ کچھ نہیں ملے گا، جب بھی جھوٹ ٹرن لیں گے تو کہیں گے کہ اچھی لیڈر شپ کی علامت ہے، وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی دوروں پر ہیں، وزیر داخلہ کو الرٹ رہنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ کانفرنس میں ان کے ہمراہ سینیٹر عاجز دھامراہ، سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی انور خان مہر و دیگر رہنما موجود تھے۔

سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ 30 نومبر کو سکھر میں ہوگا جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے، اسپورٹس کمپلیکس کے سامنے گراؤند پر تاریخی جلسہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ 23 اکتوبر سے غائب تھا، وزیر داخلہ ملک میں نہیں تھے، وزیراعظم کے معاون خصوصی درانی نے کہا کہ طاہر داوڑ ٹھیک ہے، سرحدی کشیدگی کا سامنا ہے، ایسے حالات میں وزیر داخلہ و دیگر حکام کو الرٹ رہنا چاہیئے، کوئی اسٹیٹمنٹ نہیں آئی، ہم پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے، خان صاحب میں ذرا سا بھی ضمیر ہوتا تو وہ استعفیٰ دیدیتے، مگر کسی ایک کے متعلق بھی معلومات نہیں دی۔
خبر کا کوڈ : 762232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش