0
Monday 19 Nov 2018 23:49

بینک اسلامی پر سائبر حملے کی تفتیش میں انکشاف، صارفین کے 82 کروڑ غائب

بینک اسلامی پر سائبر حملے کی تفتیش میں انکشاف، صارفین کے 82 کروڑ غائب
اسلام ٹائمز۔ نجی بینک پر سائبر حملے کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی بینک پر روسی ہیکرز نے حملہ کیا تھا، اس دوران میں 82 کروڑ روپے غائب کر دیئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ہیکرز نے ایک بینک اسلامی نامی نجی بینک کا ڈیٹا ہیک کرکے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی معلومات حاصل کرلی تھیں، جس کے نتیجے میں بینک صارفین کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حوالے سے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز اتنے ماہر تھے کہ وہ بینک اسلامی کے سسٹم میں پانچ گھنٹے تک موجود رہے، اس دوران انہوں نے صارفین کے 82 کروڑ روپے اڑا لیے، بینک کے 1732 کارڈز کا ڈیٹا چوری کیا گیا، جس سے 3232 کسٹمرز متاثر ہوئے۔ ہیکرز نے 80 فیصد ڈیٹا روس سے حاصل کیا اور 41 ممالک کے سسٹم کو آپریٹ کیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کہ بینک اسلامی کی جانب اپنے سسٹم کو بند کیے جانے کے باوجود ہیکرز بینک کے سسٹم کو باآسانی آپریٹ کرتے رہے۔ بینک اسلامی کے سسٹم پر بڑا حملہ روس سے کیا گیا، یورپ، مشرق وسطی کے ہیکرز بھی بینک اسلامی کے سسٹم میں داخل ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 762233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش