0
Monday 19 Nov 2018 23:55

امن انسان ذات کے آگے بڑھنے و خوشحالی کی واحد ضمانت ہے، بلاول بھٹو

امن انسان ذات کے آگے بڑھنے و خوشحالی کی واحد ضمانت ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امن کو انسان ذات کے آگے بڑھنے اور خوشحالی کی واحد ضمانت قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ اِس کرہِ ارض کو آئندہ نسلوں کیلئے بھی محفوظ گھر بنانے کیلئے بچوں کو امن کی اہمیت سے واقف کیا جائے۔ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ ریاست، معاشرے، محلے اور والدین کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو ہر قسم کے استحصال، تشدد اور دیگر برائیوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ  تعلیم و صحت کی سہولیات کے یکساں مواقع میسر کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ چائلڈ اتھارٹی ایکٹ 2011ء، سندھ رائٹ آف چلڈرن ٹو فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2013ء، سندھ چائلڈ میریج رسٹرینٹ ایکٹ2013ء، پروٹیکشن آف بریسٹ فیڈنگ رولز 2009ء اور سندھ پروٹیکشن اینڈ دی پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ چائیلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2013ء جیسی اہم قانون سازی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے مفاد کو ملحوظِ خاطر رکھ کر ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہیئے۔ انہوں نے زور دیا کہ بچوں کی بہبود کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں، تاکہ اِس سیارے پر ان کا سفر انتہائی دلچسپ اور خوبصورت گذرے۔
خبر کا کوڈ : 762234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش