0
Tuesday 20 Nov 2018 01:09

یوٹرن لینے کا مطلب راستے میں رکاوٹ آنے پر اپنی سمت کو تبدیل کرنا ہے، علی محمد

یوٹرن لینے کا مطلب راستے میں رکاوٹ آنے پر اپنی سمت کو تبدیل کرنا ہے، علی محمد
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ یوٹرن تب ہوگا جب عمران خان اپنی احتساب کی بات سے پھر جائیں گے، جمہوریت پر شب خون مارنے کے حوالے سے بات کی جا سکتی ہے لیکن ہم کو اپنے اداروں پر دو سو فیصد یقین ہونا چاہیئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ فاٹا میں امن لانا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، بلوچستان کے ایشو پر بھی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرن کی بڑی باتیں کی جاتی ہیں لیکن ناک کی سیدھ میں جو جاتا ہے تو وہ کھائی میں گرتا ہے، عمران خان کا یوٹرن لینے کی بات کا مطلب راستے میں رکاوٹ آنے پر اپنی سمت کو تبدیل کرنا ہے، یوٹرن تب ہوگا جب عمران خان اپنی احتساب کی بات سے پھر جائیں گے۔
ا
خبر کا کوڈ : 762239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش