0
Tuesday 20 Nov 2018 13:02

نئے پاکستان میں بچوں کوان کے حقوق دینے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، عثمان بزدار

نئے پاکستان میں بچوں کوان کے حقوق دینے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں بچوں کوان کے حقوق دینے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہوتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان میں بچوں کوان کے حقوق دینے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بچوں کے حقوق کے تحفظ اوربہترمستقبل کے اقدامات ترجیح ہیں۔ سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کومشن سمجھ کر انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اقوام متحدہ کے زیراہتمام بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بچوں کی تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے، تاکہ دنیا بھرکے بچے مستقبل میں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1989ء میں بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 20 نومبر 1990ء کو دنیا کے تقریباََ 186 ممالک نے بچوں کے عالمی دن کی منظور شدہ حقوق کے مطابق باضابطہ حمایت کرکے اسے قانونی شکل دی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 762317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش