0
Tuesday 20 Nov 2018 13:28

ایران اور چین کو تنہا کرنیکی امریکی پالیسی پاکستان کے مفاد مہں نہیں، شیریں مزاری

ایران اور چین کو تنہا کرنیکی امریکی پالیسی پاکستان کے مفاد مہں نہیں، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شریں مزاری نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ نائن الیون واقعہ کے بعد دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی ایک لمبی فہرست ہے، ریمنڈ ڈیوس رہائی، ڈرون حملے میں شہریوں کی اموات سمیت دیگر اہم تعاون امریکہ کے ساتھ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا، لیکن یہ ان کے بیان کے لئے سبق ہے کہ جو نائن الیون کے بعد امریکہ کو خوش کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ کس جارح قوت کو خوش کرنا کام نہیں کرتا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چین اور ایران کو تنہا کرنیکی امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد میں بالکل نہیں ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر کو یاد دلایا کہ کس طرح امریکہ نے ایک ٹیسٹنگ سائیٹ کے طور پر جاپان پر ایٹم بم گرائے، ٹرمپ کو یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ امریکہ کس طرح دنیا میں ملکوں کی امداد کرتا رہا ہے۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ کس طرح امریکہ ظالمانہ اقدامات کی حمایت اور دنیا میں بے جا مداخلت کیلئے ویٹو پاور کو استعمال کرتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 762324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش