0
Tuesday 20 Nov 2018 14:42

کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کا اعلان

کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے صدر اور لائٹ ہاؤس کے بعد جامع کلاتھ مارکیٹ میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ سیل کا لائٹ ہاؤس میں آج بھی آپریشن جاری رہا، جس میں غیر قانونی دکانوں اور تعمیرات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ کارروائی کے دوران کے ایم سی حکام کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ کے ایم سی حکام نے لائٹ ہاؤس کے بعد جامع کلاتھ مارکیٹ میں بھی آپریشن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامع کلاتھ مارکیٹ اور اطراف میں فٹ پاتھ پر قائم دکانوں کو مسمار کیا جائے گا۔ گزشتہ روز انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران آرام باغ اور لائٹ ہاؤس میں 750 سے زائد غیر قانونی دکانیں مسمار کی گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 762345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب