QR CodeQR Code

کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کا اعلان

20 Nov 2018 14:42

کے ایم سی حکام نے لائٹ ہاؤس کے بعد جامع کلاتھ مارکیٹ میں بھی آپریشن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامع کلاتھ مارکیٹ اور اطراف میں فٹ پاتھ پر قائم دکانوں کو مسمار کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے صدر اور لائٹ ہاؤس کے بعد جامع کلاتھ مارکیٹ میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ سیل کا لائٹ ہاؤس میں آج بھی آپریشن جاری رہا، جس میں غیر قانونی دکانوں اور تعمیرات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ کارروائی کے دوران کے ایم سی حکام کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ کے ایم سی حکام نے لائٹ ہاؤس کے بعد جامع کلاتھ مارکیٹ میں بھی آپریشن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامع کلاتھ مارکیٹ اور اطراف میں فٹ پاتھ پر قائم دکانوں کو مسمار کیا جائے گا۔ گزشتہ روز انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران آرام باغ اور لائٹ ہاؤس میں 750 سے زائد غیر قانونی دکانیں مسمار کی گئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 762345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762345/کراچی-کی-جامع-کلاتھ-مارکیٹ-میں-بھی-تجاوزات-کیخلاف-ا-پریشن-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org