QR CodeQR Code

کراچی، 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کا سیکیورٹی پلان تیار، 4706 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے

20 Nov 2018 15:54

نشتر پارک میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں میں 1 ایس پی، 5 ڈی ایس پیز، 46 این جی اوز، 400 کانسٹیبلز، 24 پولیس موبائل اسٹاف، 12 موٹر سائیکل اسٹاف، 4 پولیس موبائلز، 6 موٹر سائیکلز اور 8 پلاٹون نفری شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس نے 12 ربیع الاول 1440 ہجری کے مرکزی جلوس کا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس پر پولیس کے 4706 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے، مجموعی طور پر 17 ایس پیز، 46 ڈی ایس پیز، 560 این جی اوز، 3233 کانسٹیبلز، 426 پولیس موبائل اسٹاف، 116 موٹر سائیکل اسٹاف، 28 بکتر بند اسٹاف، 280 پلاٹون اسٹاف تعینات ہوگا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پائلٹ اسکواڈ اور مین فزیکل سرچ پارٹی میں 3 ایس پیز، 2 ڈی ایس پیز، 7 این جی اوز، 145 کانسٹیبلز، 48 پولیس موبائل اسٹاف، 16 اے پی سی (بکتر بند) اسٹاف، 8 پولیس موبائل اور 4 اے پی سی (بکتر بند) شامل ہیں۔ ایم اے جناح روڈ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں میں 7 ڈی ایس پیز، 13 این جی اوز، 71 کانسٹیبلز، 144 پولیس موبائل اسٹاف اور 24 پولیس موبائلز شامل ہیں۔ جلوسوں کے راستوں / بلڈنگز کی چھتوں کے اوپر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں میں 6 ایس پیز، 17 ڈی ایس پیز، 329 این جی اوز، 1778 کانسٹیبلز، 198 پولیس موبائل اسٹاف، 104 موٹر سائیکل اسٹاف، 33 پولیس موبائلز، 52 موٹر سائیکلز اور 200 پلاٹون نفری شامل ہے۔

نشتر پارک میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں میں 1 ایس پی، 5 ڈی ایس پیز، 46 این جی اوز، 400 کانسٹیبلز، 24 پولیس موبائل اسٹاف، 12 موٹر سائیکل اسٹاف، 4 پولیس موبائلز، 6 موٹر سائیکلز اور 8 پلاٹون نفری شامل ہے۔ داخلی راستوں پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں میں 9 ڈی ایس پیز، 88 این جی اوز اور 229 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ اسپتالوں میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں میں 32 این جی اوز اور 56 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ حادثاتی واقعات رونما ہونے کی صورت میں 5 ایس پیز، 3 ڈی ایس پیز، 21 این جی اوز، 12 موبائل اسٹاف، 12 بکتر بند اسٹاف، 2 موبائلز، 3 بکتر بند، 6 پولیس وین، 30 ایمبولینسز، 15 فائر بریگیڈ گاڑیاں اور 324 کانسٹیبلز فرائض انجام دیں گے۔ سی سی ٹی وی کنٹرول رومز میں تعینات اسٹاف میں 2 ایس پیز اور 4 این جی اوز شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ریزرو فورس میں 3 ڈی ایس پیز، 20 این جی اوز اور 230 کانسٹیبلز شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 762368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762368/کراچی-12-ربیع-الاول-کے-مرکزی-جلوس-کا-سیکیورٹی-پلان-تیار-4706-افسران-اہلکار-تعینات-ہوں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org