0
Tuesday 20 Nov 2018 17:35

پشاور میں صفائی مہم بیکار، جابجا گندگی کے ڈھیر، تعفن پھیلنے لگا

پشاور میں صفائی مہم بیکار، جابجا گندگی کے ڈھیر، تعفن پھیلنے لگا
اسلام ٹائمز۔ پشاور کو صاف ستھرا بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، شہر میں صفائی کی مہم بےکار ثابت ہوگئی، جابجا گندگی کے ڈھیر لگ گئے جس سے مختلف علاقوں میں بدبو کا راج ہے۔ وزیراعلٰی محمود خان نے گذشتہ ماہ صفائی کا آغاز بھی کیا لیکن عملی اقدامات نہ اٹھائے جاسکے۔ پشاور کو صاف ستھرا بنانے کا عزم کرتے ہوئے ایک ماہ قبل وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے صفائی مہم کا آغاز کیا لیکن عملدرآمد نہ ہوسکا، شہر کے مختلف علاقے گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہوگئے۔ پشاور کے علاقے رامداس، گلبہار اور اخون آباد سمیت دیگر علاقوں میں لگے گندگی کے ڈھیروں سے ہر طرف بدبو پھیلی ہوئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف افتتاح کرنے سے کام نہیں ہوتے، عملی اقدامات ہونے چاہیئں۔ دوسری جانب انتظامیہ کا آج بھی دعویٰ ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی، مختلف مقامات پر پڑی گندگی کو ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔ پشاور شہر اور اطراف میں موجود گندگی کے ڈھیر صفائی کا نظام بہتر نہ ہونے کی واضح دلیل ہیں، جس سے نہ صرف شہری پریشان ہیں بلکہ گندگی اور تعفن کے باعث بیماریاں پھیلنے کے بھی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 762378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش