QR CodeQR Code

پشاور، زیر تعمیر مکان کی دیوار گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

20 Nov 2018 17:59

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کے لوگوں کی مدد سے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں زیرِ تعمیر مکان کی دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواہی علاقے لنڈی سڑک میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نواہی علاقے لنڈی سڑک میں زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنے سے 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کے لوگوں کی مدد سے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 6 مزدوروں کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 762380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762380/پشاور-زیر-تعمیر-مکان-کی-دیوار-گر-گئی-ایک-شخص-جاں-بحق-6-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org