0
Tuesday 20 Nov 2018 22:28

اہل تشیع ربیع الاول کے جلوسوں میں اہلسنت بھائیوں کا استقبال کرینگے، سبطین سبزواری

اہل تشیع ربیع الاول کے جلوسوں میں اہلسنت بھائیوں کا استقبال کرینگے، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ عمل تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت کے مطابق 12 ربیع الاول سے ہفتہ وحدت کا آغاز ہوگیا ہے، جو 17 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے اہل تشیع، برادران اہلسنت کی طرف سے نکالے گئے عید میلادالنبی کے جلوسوں میں شریک ہوں گے اور استقبال بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روایات میں اختلاف کے باعث اہلسنت کے نزدیک خاتم المرسلین، سید الانبیا احمد مجتبیٰ کی ولادت باسعادت 12 ربیع الاول جبکہ مکتب اہلبیت کے مطابق 17 ربیع الاول کو ولادت صادقین یعنی حضرت محمد مصطفیٰ اور چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہے۔

اس اختلاف کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے وحدت میں بدلتے ہوئے ہفتہ وحدت منانے کی ہدایت کی تھی، جس پر پاکستان میں بھی شہید قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے دور سے عمل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 ربیع الاول کو بھی پیغمبر کی ولادت کی روایات ملتی ہیں، جس پر اہلحدیث مسلک کے پیروکار عمل کرتے ہیں، کسی کو اس پر بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔ اس اختلاف کی بنیاد پر کسی مسلک کا خود کو صحیح اور باقیوں کو غلط سمجھنے کی حوصلہ شکنی کی جائے، جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 762426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش