QR CodeQR Code

رائیونڈ، حاجی عبدالوہاب کی تعزیت کیلئے شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری

20 Nov 2018 22:45

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیلی فون پر مولانا طارق جمیل سے حاجی عبدالوہاب کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالوہاب کی دینی خدمات ایک روشن باب ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب نے اپنی پوری زندگی دین کی تبلیغ کیلئے وقف کر دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج رائیونڈ تبلیغی مرکز میں مولانا نذر الرحمان، مولانا طارق جمیل سمیت دیگر علماء سے ملاقات کی اور حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیلی فون پر مولانا طارق جمیل سے حاجی عبدالوہاب کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالوہاب کی دینی خدمات ایک روشن باب ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب نے اپنی پوری زندگی دین کی تبلیغ کیلئے وقف کر دی تھی۔ قبل ازیں مولانا فضل الرحمان نے رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے عمائدین سے ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی موت سے پیدا ہونیوالا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکے گا، حاجی عبدالوہاب نے اپنے ذات کو عشق رسول میں ضم کر لیا تھا اور ان کا اوڑھنا بچھونا تبلیغ تھی۔ انہوں نے حاجی عبدالوہاب کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 762430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762430/رائیونڈ-حاجی-عبدالوہاب-کی-تعزیت-کیلئے-شخصیات-ا-مد-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org